ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مغوی ڈاکٹر سرکاری کام کے سلسلے میں جا رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ بشیر احمد بنگلزئی نے بتایا کہ مغوی ڈاکٹروں کی بازیابی کے لئے لیویز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اس دوران ژوب کے علاقے تودہ کبزئی سے مغوی ڈاکٹروں کی زیر استعمال سرکاری گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔اغوا ہونے والوں میں ڈاکٹرمحمد انور، ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر ایاز ،ڈاکٹر محمد فاروق اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔ صوبہ بلوچستان کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگر مغوی ڈاکٹروں کو جلدازجلد بازیاب نہ کرایا گیا تو ڈاکٹر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان سے کئی ڈاکٹروں کو اغوا کر لیا گیا تھا جنھیں کچھ عرصے بعد بھاری رقم وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جون 2013 - 19:30
News ID: 429519
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقےلورالائی سے ژوب جانے والے چار ڈاکٹروں کو نا معلوم افراد نے اغوا کرلیاہے۔